ترک صدر رجب طیب اردوان کے مشیر نے کہاہے کہ جمال خاشقجی کو قتل کرنے والوں نے ان کی لاش ٹھکانے لگانے کے لیے لاش کے ٹکڑے تیزاب میں حل کیے۔عرب ٹی وی کے مطابق یٰسن، جو خاشقجی کے دوست بھی تھے، نے بتایا کہ ہم یہ دیکھ رہے کہ صرف لاش کے ٹکڑے ہی نہیں کیے گئے بلکہ اسے ٹھکانے لگانے کے لیے محلول کا استعمال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ قتل کرنے والوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی کہ لاش کی باقیات کا نام و نشان تک مٹا دیا جائے۔علاوہ ازیں ترکی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ صحافی کی لاش کو تیزاب میں حل کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کا قاتل اسکواڈ اس سے قبل بھی ایک ایسا آپریشن کرچکا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38