صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں زاوہ کے مقام پر کوچ اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق قومی شاہراہ پر زاوہ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے۔لاشوں اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتا ل منتقل کردیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ہلاک اور زخمیوں میں سے بیشتر کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024