’’ترقی کیلئے شعبہ تعلیم کودرست خطوط پر استوار کیا جائے گا‘‘
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) گورنمنٹ پریمیئر کا لج ( ایو ننگ) ہفتہ طلبہ کے سلسلہ میں قرات ، نعت ، تقاریر ، کوئز مضمون نویسی اور ملی نغمات کے مقا بلے منعقد ہوئے ۔ اسا تذہ کرام پر وفیسر یو نس قادری ،پر وفیسر سید عرفان علی ، پر وفیسر سہیل قاسم نقوی ، پر و فیسر عاطف اقبال، پروفیسر اقبال خا ن اور خا لد عزیز نے پر نسپل سید احسن خور شید کی قیا دت میں شاندار انتظا مات کر کے شام کے کالج میںہم نصابی سر گر میں کی نئی روایت ڈال دی۔ مختلف مقا بلوں میں جن مہما نوں نے بطو ر مہما نا ن خصوصی شرکت کی ان میں پر نسپل شب اونرز کا لج پر وفیسر صلا ح الدین ثانی ، پر نسپل سٹی کا لج ، پر وفیسر قدیر غوری ، پر وفیسر عذیر احمد مدنی ، پر وفیسر فیروز صدیقی ، پاکستا ن کوئز سو سائٹی کے با نی و چیئرمین حا فظ نسیم الدین ، صدر عابد زبیر ، پرنسپل گورنمنٹ کا لج ( ما رننگ)پر وفیسر سید راحت و دیگر شامل تھے ، مصفنین کرام متفقہ فیصلے کے مطابق قرات میں عبدالحلیم ، نعت میں حاشر ، تقاریر میں عبدالحلیم( اردو) عبدالر ئو ف ( انگریزی)کوئز میں عماد اور عبد الرحمن پر مشتمل ٹیم ، مضمون نویسی میں عثما ن سعید ( ا ردو)عبدالرافع ( انگریزی)اور ملی نغمات میں وسیم شریف کا لج کے بہترین طا لبعلم قرار پائے ۔ تقریب تقسیم انعامات و اسناد کے شر کاء سے خطاب کر تے ہوئے گو ر نمنٹ پر یمیئر کا لج ( شام)کے پرنسپل سید احسن خو رشید نے کہا کہ آج ملکی ، قومی اور بین الا قوامی لحا ظ سے زندگی سنوارنے کا سب سے زیادہ تو جہ طلب شعبہ تعلیم ہے اس کی درستگی پر ہماری سلامتی ،ترقی اور استحکا م کاانحصار ہے ۔