پنجاب میں قو می شاہراہوں پر دھند کی وجہ سے حد نگاہ میں کمی ہوگئی ۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ساہیوال سے خانیوال اورملتان تک حد نگاہ صفر سے بیس میٹر جبکہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد صفر سے ساٹھ میٹر تک رہی۔قومی شاہراہوں پر مختلف مقامات پر دھندکی وجہ سے حد نگاہ کم ہوگئی۔ فیصل آباد اورگردونواح میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے ۔ دھند کے باعث موٹروے پر حد نگاہ پچاس میٹر اور بعض مقامات پر صفر ہوگئی ہے۔ شدید دھند کی وجہ سے موٹروے حکام نے کسی حادثے سے بچنے کے لیے پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور گردونواح میں بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے۔ائیرپورٹ حکام کی جانب سے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے فلائٹس آپریشن معطل کردیا گیا اور یہاں اترنے والی پی آئی اے کی دونوں پروازیں منسوخ کردی گئی۔ جن میں جدہ سے آنے والی پی کے سیوں سکس فور اور کراچی سے آنے والی پی کے تھری فور ٹو شامل ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38