امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ 11منٹ کیلئے بند ہوگیا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے معذرت کرلی ۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ گزشتہ روز کچھ دیر کیلئے غائب ہوگیا ۔کمپنی کے مطابق اسے کچھ ہی دیر بعد بحال کر دیا گیا۔ٹوئٹر کمپنی نے اپنی بیان میں کہا کہ کمپنی کے ایک اہلکار نے صدر ٹرمپ کا اکانٹ @ریئل ڈونلڈ ٹرمپ بند کر دیا تھا جس کا کمپنی میں نوکری کا آخری دن تھا۔صدر ٹرمپ کا اکاﺅنٹ 11منٹ کیلئے بند کیا گیا تھا اور کمپنی اس بارے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔صدر ٹرمپ ٹوئٹر کا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں اور ان کے چار کروڑ سے زائد فالوئرز ہیں لیکن انھوں نے ابھی تک اپنے اکاﺅنٹ کی عارضی بندش کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔جمعرات کی شام صدر ٹرمپ کے اکاﺅنٹ پر جانے والے صارفین کے سامنے پیغام آ رہا تھا کہ 'معذرت، یہ پیج موجود نہیں ہے۔اکاﺅنٹ بحال ہونے کے بعد صدر ٹرمپ کی پہلی ٹویٹ ریپبلیکن پارٹی کے نئے ٹیکس پلان کے بارے میں تھی۔واضح رہے کہ امریکی صدر کا سرکاری اکاﺅنٹ متاثر نہیں ہوا تھا۔ٹوئٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس واقعے کے مزید تفتیش کر رہے ہیں تاکہ ممکن بنایا جائے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔بعد میں انھوں نے اپنی ٹویٹ میں کہاکہ ہماری تفتیش سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اکاﺅنٹ ٹوئٹر کسٹمر سپورٹ کے ایک نمائندے نے کیا تھا جس کے کمپنی میں آخری دن تھا۔ ہم اس بارے میں مزید کام کر رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر کا استعمال مارچ 2009 میں شروع کیا تھا اور وہ سوشل میڈیا اپنی پالیسیوں کے اعلان کرنے کیلئے اور اپنے ناقدین پر تنقید کرنے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024