اتا ترک ایو نیو /ایمبیسی روڈ کی تعمیر ما سٹر پلان کا حصہ ہے، ذیشان نقوی
اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کے ڈپٹی مئیر سید ذیشان نقوی نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کا رپوریشن اسلام آباد کو ایک خوبصورت اور مثالی شہر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے ۔ شہریوں میں ما حول سے محبت اور وفا قتی دارلحکومت کو صاف ستھرا رکھنے کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے کلین اینڈ گرین مہم چلائی جا رہی ہے۔اتا ترک ایو نیو /ایمبیسی روڈ کی تعمیر ما سٹر پلان کا حصہ ہے جس کو اب شہر کی ٹریفک ضروریات کے پیش نظر توسیع دی جارہی ہے تاہم اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ اس توسیع کے عمل کے دوران کم سے کم درخت متا ثر ہوں اور متا ثرہ درختوں کی جگہ جوان درخت لگائے جا رہے ہیں تاکہ ان کی افزائش کی شرح کو بڑھایا جا سکے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ایمبیسی روڈ کے ساتھ وا قع گرین بیلٹ پر شجر کاری مہم دوران کیا ۔ اس موقع پر وفا قی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ، ممبر پلاننگ و ڈیزائن /چیف آفیسر میٹروپولیٹن کا رپوریشن اسد محبوب کیانی ، ای پی اے کے افسران ، ایم سی آئی اور سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران سمیت شہریوںاور ما حول سے رغبت رکھنے والے افراد کی کثیر تعد اد بھی مو جود تھی ۔