قوموں کی تاریخ انکے کردار سے لکھی جاتی ہے،عبدالغفور حیدری
اسلام آباد (نا مہ نگار)سینیٹ کے ڈپٹی چئیرمین ٗ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ قران عظیم ہی اس ملک کی بقا ہے قوموں کی تاریخ انکے کردار سے لکھی جاتی ہے پاکستان اس وقت مشکلات کا شکار ہے اگر ہم قران کی اتباع کرینگے تو ملک میں خودبخود اسلامی فلاحی ریاست وجود میں آئیگی ۔سینیٹ کے ڈپٹی چئیرمین ٗ مولانا عبدالغفوری حیدری نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں قرآنک سائنسز پر منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو قرآنی تعلیمات کے فروغ اور تجوید کے ساتھ قرآن کریم پڑھانے اور سمجھانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے تقریب کی صدارت کی جبکہ مقررین میں قاری سید بزرگ شاہ الاظہری ٗ ڈاکٹر قاری تاج افسر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعوان اور عبدالباسط مجاہد شامل تھے۔