آئی ٹین مرکز میں تاجروں پر فائرنگ بدترین دہشتگردی ہے، کاشف چوہدری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آل پاکستان تا جر اتحاد کے مر کزی صدر محمد کاشف چو ہدری نے آئی ٹین مر کز میں تا جروں پر فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں دو تاجروں کے زخمی ہو نے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے اسے بد تر ین دہشت گر دی قرار دیا ہے ، انھوں نے حکو مت اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے مطالبہ کیاکہ اسلام آباد میںدفعہ 144کے نفاذکے باوجود پولیس اور انتظامیہ کی مو جو دگی میں مسلسل فائرنگ اور غنڈوں کے ذریعے تاجر وں پر حملہ کر نے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا ئے اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر نے والے ٹیکس گذار تا جروں کو تحفظ فراہم کیا جا ئے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے آئی ٹین میں تاجروں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔