پاکستان بھی تیزی سے ای گورننس کی طرف بڑھ رہا ہے، ندیم شفیق ملک
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)نیشنل کونسل آف سوشل ویلفیئر ، حکومتِ پاکستان کے زیر اہتمام عوامی آگاہی پروگرام کے سلسلہ میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، وزیرِ مملکت، کیڈ کی خصوصی ہدایت پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ’’سماجی و معاشی ترقی میںای۔گورننس کا کردار ‘‘ منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر ندیم شفیق ملک، چئیرمین، نیشنل کونسل آف سوشل ویلفئیر نے کی جب کہ مہمانِ خصوصی موسٰی رضا آفندی ، سی ای او، ای۔گورننس اکیڈمی، اسلام آباد تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ندیم شفیق ملک نے کہا کہ دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان بھی تیزی سے ای۔گورننس کی طرف بڑھ رہا ہے، موجودہ حکومت کے ای ۔گورننس کے لیئے کیے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔