لاء ونگ کی بہتری سی ڈی اے کی کارکردگی میں نکھار لائے گی،یاسر پیر زادہ
اسلام آباد(نا مہ نگار)ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے محمد یاسر پیر زادہ نے کہا ہے کہ لاء ونگ کی بہتری پورے ادارے کی کارکردگی میں نکھار لائے گی۔ لاء ونگ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انتہائی پیشہ ور وکلاء کی خدمات کا حصول ، بہترین ملازمین کی تعیناتی اور کام کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی جیسے اقدامات کی وجہ سے لاء ونگ کی کارکردگی میں مثبت تبدیلی آنا شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سی ڈ ی اے کے لاء ونگ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ لیگل ایڈوائزر سی ڈی اے، ڈی ڈی جی لاء اور دیگر اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔