انجینئرنگ و ٹیکنالوجی یونیورسٹی ٹیکسلا کا کانووکیشن آج ہو گا
اسلام آباد(نا مہ نگار) انجینئرنگ و ٹیکنالوجی یونیورسٹی ٹیکسلا کا 17 واں کانووکیشن آج کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کانووکیشن کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ کانووکیشن میں انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں 1022 طلباء میں ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی جبکہ 810 طلباء کو بی ایس سی، 204 کو ماسٹر ڈگری اور 14 طلباء کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی جائیں گی۔