نیوزی لینڈ نے دوسرے خواتین ون ڈے میں بھی پاکستان کوہرادیا
ملتان(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔جمعرات کو شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹنگ بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئی اور پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 147 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے ناہیدہ خان 39، کپتان بسمعہ معروف 36 اور ثنا میر 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے امیلا کیر نے تین جبکہ ہینا رو اور لی کیسپیرک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں نیوزی لینڈ ویمن نے ہدف 24 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سوفی ڈیوائن نے 62 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔