ٹیکسلاکے تمام مواضعات کی اراضی سینٹر میں رجسٹریشن کرائی جائے
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)معروف تعلیمی شخصیت پروفیسرسیداخترعلی شاہ نے ڈپٹی کمشنرراولپنڈی سے مطالبہ کیاہے کہ تحصیل ٹیکسلاکے متعددمواضعات جوکہ ابھی تک کمپیوٹرائزڈاراضی سینٹرمیںباضابطہ رجسٹرڈنہ ہوسکے ہیں،ان کوفی الفوررجسٹریشن کے عمل سے گزاراجائے،انہوںنے کہاکہ موضع گھیلاخورد،جس میں،میںذاتی طورپرملکیت رکھتاہوں،اورگزشتہ دوسالوںکے دوران متعلقہ ذمہ دارحکام سے بالمشافہ گزارشات برائے رجسٹریشن کرچکاہوں،لیکن ہرباروعدوںپرٹرخادیاجاتاہے،انہوںنے کہاکہ مشاہدے میںیہ بات آئی ہے کہ ایک مخصوص مافیاآج بھی پٹوارنظٓام کے تحفظ کیلیئے پوری طرح سرگرم عمل ہے، اور تحصیل ٹیکسلاکے منافع بخش مواضعات کے بعض قیمتی خسرہ نمبرات کے علاقوںکوجان بوجھ کر کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کے عمل سے نہیں گزارا جارہا، جو کہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے احکامات کی صریحاًخلاف ورزی ہے، اور سادہ لوح عوام کوبلاوجہ لوٹنے کیلیئے ایک طریقہ وردات ہے۔