آسٹریلیا میں پاور لفٹنگ کا مقابلہ پاکستانی مریم نسیم نے چاندی کا تمغہ جیت لیا
ملتان(سپورٹس ڈیسک) پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نسیم نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پاور لفٹنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ مریم نسیم کا کہنا ہے کہ پاور لفٹنگ کا کھیل پاکستان میں زیادہ مقبول نہیں ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ نہ صرف اس کھیل میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں بلکہ وطن عزیز میں اس کھیل کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔