’’ پناہ‘‘عوام میں دل کی بیماریوں کے متعلق شعور اجاگر کر رہی ہے
مری (نامہ نگار خصوصی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) ایک غیرسیاسی ، غیر طبقاتی، بین الاقوامی شہرت یافتہ، رجسٹررڈ فلاحی تنظیم ہے جو 1984سے عوام میں دل کی بیماریوں کے متعلق شعور اجاگر کرنے اور ان کی روک تھام میں سرگرم عمل ہے جبکہ عارضہ قلب کے مریضوں کو مالی امداد بھی فراہم کرتی ہے ۔ اس عالمی شہرت یافتہ تنظیم کوآرمی اور سول اعلیٰ حکام کے علاوہ وکلائ، ڈاکٹرز، ماہرین معیشت، علماء اور سول سوسائٹی کے باعزت ممبران اپنی مدد آپ کے تحت اس تنظیم کو چلا رہے ہیںاور 34سال سے اس تنظیم کی ساکھ پر کسی نے آج تک کوئی منفی بات نہیں کی۔ ایسے میں جب پناہ26سال سے مری مال روڈ پر مسلسل آگاہی واک کرتی ہے اس مرتبہ کچھ خام خیال لوگوں نے تنظیم کو بلیک میل کرنے کے لئے پناہ کے خلاف اخبارات میں خبریں شائع کر کے پناہ کے عالمی شہرت یافتہ ، باعزت لوگوں اور تنظیم کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ پناہ کے قانونی ماہرین کی ٹیم اس پر کام کر رہی ہے کہ یہ لوگ اپنی خبر کو ثابت کریں ورنہ ان لوگوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔