چماری اتاپتو کا خواتین بگ بیش لیگ کیلئے میلبورن رینی گیڈز سے معاہدہ
ملتان ( سپورٹس ڈیسک) میلبورن رینی گیڈز نے سری لنکن خاتون بلے باز چماری اتاپتو کے ساتھ 9 دسمبر سے شروع ہونے والی تیسری خواتین بیگ بیش لیگ لائن کر لیا ہے۔ فرنچائز کی دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں میں کیوی آل راؤنڈر ایمی سیٹرتھویٹ اور تیز باؤلر لی تاہوہو شامل ہیں۔ چماری نے اس سال ورلڈکپ میں آسٹریلیا کیخلاف178 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ وہ بگ بیش لیگ کیلئے معاہدہ کرنے والی پہلی سری لنکن خاتون کرکٹر ہیں۔