قومی جونیئر اتھلیٹکٹس چیمپئن شپ ریلوے کھلاڑیوں کو بہتر کنٹریکٹ کی بنیاد پرسپورٹس بورڈ میں رکھا جائے گا: راشد محمود بٹ
ملتان (سپورٹس رپورٹر)نیشنل جونیئر اینڈ یوتھ اتھلیٹک چیمپئن شپ کے مقابلے 29-28 اکتوبر کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ جس میں پاکستان واپڈا نے پہلی اور پاکستان ریلوے نے مجموعی طور پر چھ گولڈ میڈل، تین سلور اور ایک برانز میڈل حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 400میٹر دوڑ میں صدام طور نے گولڈ میڈل، 200 میٹر دوڑ میں عبدالرزاق نے گولڈ میڈل، 110میٹر ہرڈل ریس میں وقاص نے گولڈ میڈل، 4x400 میٹر ریلوے ریس میں گولڈ میڈل، شاٹ پٹ میں اکبر علی نے گولڈ میڈل جبکہ لانگ جمپ میں وقار یونس نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس کے علاوہ ریلوے کے کھلاڑیوں نے تین سلور اور ایک برانز میڈل حاصل کئے۔ ریلوے کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ راشد محمود بٹ نے انٹرنیشنل کوچ محمد اصغر گلاور کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ان کامیاب کھلاڑیوں کو بہتر کنٹریکٹ کی بنیاد پر ریلوے سپورٹس بورڈ میں رکھا جائے گا۔