بیول میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات
بیول( نامہ نگار) بیول شہر میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہیں کوڑا کرکٹ روڈ پر پڑا رہتا ہے جبکہ نکاسی کا نظام بھی درہم برہم ہے اور جگہ جگہ گندا پانی کھڑا رہتا ہے بالخصوص بیول مین اڈہ چوک میں ہر وقت گندا پانی کھڑارہتا ہے جو نالیوں سے باہر روڈ پر ہوتا ہے جس سے ایک طرف عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پرٹا ہے اور دوسری طرف مچھروں کی افزائش کا باعث بن رہا ہے جس سے متعدد موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے اس کے علاوہ شہر بھر میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے بیول کے عوامی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ نوٹس لیں اور بیول شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر کیے جائیں۔