بھاری مقدار میں منشیات واسلحہ برآمد، مقدمات درج
جہلم(نامہ نگار) جہلم پولیس کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری منشیات واسلحہ برآمد مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے افتخار افضل اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم سجاد حسین ولد اعجاز حسین قوم مغل سکنہ مشین محلہ نمبر 3جہلم سے 05لیٹر شراب اور محمد حسنین ولد محمد حنیف قوم بھٹی سکنہ محلہ پیرا غیب جہلم سے 05لیٹر شراب تھانہ سوہاوہ کے خالد محمود اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم خرم ریاض ولد محمد ریاض قوم اعوان سکنہ ڈاکخانہ والی گلی سوہاوہ سے 1200گرام چرس اور عمیر اشرف ولد محمد رفعت محمود قوم اعوان سکنہ کھبل اعوان تحصیل سوہاوہ سے پسٹل 30بور معہ 02روند برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔