بے نظیربھٹوپرفلم بنانے کیلئے کام شروع کر دیا گیا
اسلام آباد (آئی این پی)شہید جمہوریت بے نظیربھٹوپرفلم بنانے کیلئے کام شروع کردیاہے ،اس حوالے سے بے نظیربھٹوکی بھانجی صنم بھٹوکی بیٹی جوشکل وصورت سے بے نظیربھٹوسے مشابہت رکھتی ہیں کومرکزی کردارکیلئے لینے کافیصلہ کیاگیاہے تاہم پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت اوربے نظیربھٹوکی بھانجی آزادے سے ابھی تک اس ضمن میں پروڈکشن ہاؤس کی بات نہیں ہوئی ،تاہم وہ کہانی پرابتدائی کام مکمل کرنے کے بعدپاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اورصنم بھٹوکی بیٹی آزادہ سے بات کریں گے۔