عمران خان کے جلسے میں ضلع بھر کے علما ء کرام شرکت کرینگے، طاہر صادق
حضرو(نمائندہ نوائے وقت )سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ 6نومبر کو عمران خان کے جلسے میں ضلع بھر کے علما ء کرام شرکت کرینگے 2018ء کے الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی عام آدمی کی کامیابی ہوگی کامیابی کے بعد ضلع اٹک میں ایک بار پھر ترقی کے اس سفر کو شروع کرینگے جہاں سے روکا تھا عمران خان کا اٹک کی عوام تاریخ ساز استقبال کر کے ہمارے ساتھ محبتوں کا ثبوت دینگے گروپ میں شامل ہونے والوںکو نہ پہلے مایوس کیا اور نہ ہی آئندہ کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے حضرو میں آرائیں برادری جن میں خورشید احمد آرائیں ،مسعود آرائیں ،ملک رفیق آرائیں ،شوکت آرائیں ،حاجی غازی خان ،تنویر آرائیں ودیگر کی شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل حمید جمریز خان ،مولانا محمود الحسن توحیدی ،ملک سرفراز ،طارق محمود آرائیں کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے ۔