تحصیل کہوٹہ ، کلرسیداں اور گوجرخا ن کے تعلیمی اداروں،کالجز کے مابین کھیلوں کا آغاز
کہوٹہ (نامہ نگار) دارالعلوم یعقوبیہ بگہار شریف میں کرکٹ ، بیڈمنٹن ، اتھلیٹکس ، والی بال اور دیگر سالانہ کھلیوں کا آغاز کر دیا گیا ۔ شاندار اور پروقار افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نوجوان قانون دان بیرسٹر صاحبزادہ عزیز ہاشم نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت دونوں میں گہرا سبق ہے ۔ کھیلوں کے فروغ کے لیئے ہر سال دارالعلوم یعقوبیہ میں باقاعدگی سے کھیلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ یہ تمام مقابلے سجادہ نشین بگہار شریف پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن کی زیر سر پرستی منعقد ہوتے ہیں ۔ پہلے دن کرکٹ کے مقابلوں میں طلبا ء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ تندرست توانا جسم ہی بہترین ذہن کی علامت ہے ۔صحت مند معاشرے کے قیام کے لیئے کھیلیں انتہائی ضروری ہیں ۔ جہاں میدان آباد وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ تقریب سے پرنسپل محمد حبیب اللہ خان نے بھی خطاب کیا ۔