فصلوں کی بوائی میں مسلسل تاخیر سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا
گوجرخان (نامہ نگار)بارشیں نہ ہونے سے بارانی علاقوں میں فصلوں کی بوائی میں مسلسل تاخیر سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا طویل خشک سالی سے ہر طر ف گرد وغبار کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ نزلہ زکام کھانسی اور دیگر امراض میں مبتلا شہریوں کی تعداد میں اضافہ ادویات کے حصول کیلئے ڈاکٹروں کے پاس مریضوں کی لمبی لائنیں نمازوں کے بعد باران رحمت کیلئے دعائوں کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق ہر وقت بارشیں نہ ہونے کے باعث بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کی اکثریت ابھی تک گندم کی فصل کاشت نہ کر سکے طویل خشک سالی کے باعث زیر زمین پانی کی سطح بھی خطرناک حد تک کم ہو چکی ہے دو ر دراز دشوار پہاڑی علاقوں میں ندی نالے بھی خشک ہو چکے ہیں ان علاقے کے رہائشی پانی کے حصول کیلئے کئی کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے پانی حاصل کر رہے ہیں جبکہ گرد وغبار کے باعث سانس نزلہ زکام وغیرہ کے مریضوں میں اضافہ ہونے کے باعث ادویات کیلئے ڈاکٹروں کے پاس لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں نمازوں کے بعد باران رحمت کیلئے دعائوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔