تعلیم کیساتھ صحت مند سرگرمیوں کا فروغ بھی ضروری ہے،راجہ دفتر عباسی
مری (نامہ نگار خصوصی)نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کیلئے کھیلوں کافروغ انتہائی ضروری ہے طلباء تعلیم کی طرف ضرور توجہ دیں مگر کھیلوں میں بھی دلچسپی ضرور لیں تاکہ صحت مند معاشرے کے قیام کو ضروری بنایا جاسکے مسلم لیگ ن کی حکومت نے بھوربن میں بہترین سہولتوں سے آراستہ کرکٹ سٹیڈم کی تعمیر کرکے مری کے نوجوانوں کو کھیلوں کیلئے تحفہ دیا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر وسابق چیئرمین بلدیہ مری راجہ دفتر عباسی نے کیڈٹ کالج ’’سیریز‘‘کے سپورٹس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی راجہ دفتر عباسی ،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ اور دیگر مہمانوں کو کیڈٹس نے خصوصی طور پر سلامی پیش کرتے ہوے پورے اعزاز کے ساتھ سٹیڈیم تک لایا ۔مہمان خصوصی نے کہا کہ ہماری بہادر پاک افواج نے بیشمار قربانیاں دیکر وطن پاک سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ہے جس پر ہم اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،انہوںنے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو کئی چیلنجوں کا سامنا ہے وہ مستقبل کے معمار ہیں ان کو زیادہ سے زیادہ اپنی تعلیم پر دینی چاہیے ۔اس موقع پر پہلامقابلہ 100 میٹر ریس مری کیڈٹ کالج اور بھوربن کی ٹیموں کے شمس جمال نے پہلی،سعد منہاس نے دوسری نعمان الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،دوسرامقابلہ رسہ کشی کا بیسٹ آف تھری کی بنیاد پر ہواجو مری کیڈٹ کالج نے دو ایک سے جیت لیا ۔تقریب میں کیڈٹ کالج بھوربن و مری کے ڈائرکٹرایڈمن خواجہ اکرام، کرنل (ر) محمد ظفر اللہ ظفر،کیڈٹ کالج مری کے پروفیسر محمد اختر،قطبال کیڈٹ کالج کے گروپ کیپٹن (ر) محمد فواج بطور خاص موجود رہے ۔