وفاقی وزیرریلوے لوکل روٹس کے کرایوں میں کمی کااعلان کریں
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)بلدیہ ٹیکسلاکے کونسلران ملک اللہ دتہ اعوان اورحاجی شفاقت محمودبٹ نے مشترکہ بیان میںریلوے کے کرایوںمیںوفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کی جانب سے 50فیصدکے حساب سے کی جانے والی کمی کے اعلان کاشاندارالفاظ میںخیرمقدم کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے کاشکریہ اداکیاہے ،تاہم انہوںنے کہاکہ کاش وفاقی وزیرریلوے لوکل روٹس کے مسافروںکیلیئے بھی کرایوںمیںکمی کااعلان کردیتے،انہوںنے کہاکہ حویلیاںسے کراچی جانے والی ھزارہ ایکسپریس کاٹیکسلاسے راولپنڈی تک 55روپے کرایہ ہے،جبکہ عوام ایکسپریس کاٹیکسلاسے راولپنڈی تک 80روپے کاٹکٹ ہے،جوکہ عام آدمی کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے،انہوںنے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق سے لوکل روٹس کے مسافروںکیلئے کرایوںکی کمی کااعلان کرنے کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ یہ مطالبہ بھی کیاہے کہ راولپنڈی اوراٹک کے درمیان تعلیمی ذوق رکھنے والے طلبہ وطالبات اورملازمت پیشہ افرادکی سہولت کیلیئے راولپنڈی تااٹک لوکل روٹس پرشٹل ریل کارگاڑی کافی الفوراجراء عمل میںلایاجائے،جس طرح کہ ماضی میںراولپنڈی تااٹک ریل کاردن اوررات کے دواوقات میںملازمت پیشہ لوگوںاورتعلیمی اداروںمیںزیرتعلیم طلبہ وطالبات کیلیئے اٹک اورراولپنڈی کے کالجوںمیںبروقت پہنچنے کابہترین ذریعہ ہواکرتی تھی،انہوںنے کہاکہ ماضی کاریکارڈبھی اس بات کاگواہ ہے کہ محکمہ ریلوے کوراولپنڈی تااٹک لوکل روٹ کی شٹل ریل کارکے اجراء پرکسی قسم کاکوئی نقصان نہیںتھا۔