اشتہاریوں کی گرفتاری کو روزانہ خود مانیٹر کرونگا : امیر تیمور
لودھراں( نامہ نگار )ضلع بھر میں سرچ آپریشن باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کئے جائیں بغیر اندراج کرایہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کریں ۔ ان خیا لات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں امیر تیمور بزدارنے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کہا انھوں نے کہاکہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے خصوصی تحرک کریں ان کی جائیداد کی قرقی اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بمطابق قانون کاروائی کریں مجرمان اشتہاریوں کے ریڈ ورانٹ حاصل کیے جائیں اور ہیڈ منی کے کیسز بروقت بھجوائے جائیں۔ مجرما ن اشتہاری کی گرفتاری مہم کو روزانہ کی بنیاد پر میںخود مانیٹر کروں گا۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ جب بھی5لاکھ یا اس سے زائد کیش بنک سے نکلوائیں تو بحفاظت تر سیل کے لئے پولیس تحفظ کا مطالبہ کریں۔اور اس سلسلے میں وہ ریسکیو 15یا 0608-9200184پر کال کر یں۔اپنی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔بینکوں میں ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی گارڈز کے اسلحہ کی چیکنگ کریں اور سکیورٹی گارڈز کو بینک ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا جائے انہوں نے بینکو ں کے منیجرز کو ہدایت کی کہ بینک میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرہ جات کو درست حالت میں رکھیں اور ان کا ریکارڈ بھی رکھیں۔ بینک میں آنے والے تمام افراد کی مکمل تلاشی لی جائے اور مشکوک افراد پر نظر رکھیں۔