12منشیات فروشوں اور 16 اشتہاریوں سمیت55 ملزم گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم بلال کو شراب کی حالت میں، پولیس تھانہ تھانہ کینٹ نے ملزم عثمان سے 01 بوتل ، 02 ٹن بئیر، ملزم احسن سے 01 بوتل ، 02 ٹن بئیر،پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم ریحان سے 01 بوتل ، ملزم فرحان سے 01 بوتل ، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم ارشاد سے 20 لیٹر شراب، ملزم سہیل سے 110 گرام چرس، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم ناصر سے 50 لیٹر، ملزم اصغر سے 100 لیٹر شراب، پولیس تھانہ الپہ نے ملزمان ممتاز اور ارشد سے 20/20 گرام افیون و چرس، پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم عدیل سے 220 گرام ہیروئن برآمدکر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم فرقان سے ، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم فرحان سے، ملزم وقار سے ، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم مظاہر سے ، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم عامر عباس سے ، ملزم غلام شبیر سے پسٹل معہ 2 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم بابر،پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزمان پٹھانی مائی، وزیراں مائی، اکبر، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان سمیرا، نسرین، کالی مائی کو بھیک مانگنے پر مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم سجاد سے 16 پیکٹ کالا پتھربیچنے پر قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم فرحان، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم عامر، ناصر خان، رجب، فیصل، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزمان ناصر علی، عرفان، آصف، وسیم اعجاز، پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزمان اکبر، افضل ،منظور کو گیس/ پٹرول بیچنے پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ قطب پور نے ملزمان علی رضا اور منظور حسین، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزمان ناصراور یعقوب کو بغیر رجسٹر کرایہ داری پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم سعید، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم سیف الرحمن، حق نواز، پولیس تھانہ الپہ نے ملزم عارف کو غفلت اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم آصف، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم ریاض کی مدد کرنے اور ان کو فرار کروانے پر مقدمات درج کر لئے۔ ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران120نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا۔ملتان پولیس نے06سنگین نوعیت کے اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔