کراچی میں پولیس مقابلے، چھاپے، 4زخمی ملزموں سمیت 7 گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں ر ینجرز اور پولیس کی کارروائیاں ، پولیس نے مقابلوں کے بعد چار زخمیوں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز کے ہاتھوں جرائم میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے د و کارکن پکڑ لئے گئے پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے دونوں ملزمان محمدیوسف خان اور خواجہ حارث عرف بابو کو ڈاکس اور بلدیہ ٹاﺅن میں چھاپے مار کر گرفر کیا گیا دونوں ملزمان ٹارگٹ کلنگ او ربھتہ خوری میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ا س کے علاوہ لانڈھی نمبر چار میں آگرہ ہوٹل کے نزدیک پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم سید عارف کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی پرانی سبزی منڈی کے نزدئیک گوہر اب ا دمیں بھی پولیس کے ساتھ فائرنگ کی تبادلے مئیں تین ملزمان نوید احمد علی اور روہیب داد زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا جب کہ مبینہ ٹاﺅن پولیس نے ڈکیتی او رلوٹ مار کی وارداتوںمیں ملوث تین ملزمان خیر الاہیب ، غلام قادر اور نواز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
کراچی/ گرفتار