حیدرآباد: چھ سالہ بچے کا قاتل گرفتار 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
حیدرآباد(نامہ نگار) حیدرآباد پولیس نے تین روز قبل چوڑی محلہ سے پراسرار گمشدگی کے بعد مردہ حالت میںملنے والے 6 سالہ بچے مبشر عقیل کے قتل کے الزام میں علاقے کے نوجوان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق سخی پیر کے علاقے میں 29 اکتوبر کو گھر سے کھیلنے کے لئے نکلنے والا 6سالہ مبشر عقیل صدیقی پر اسرار طورپر لاپتہ ہوگیا تھا اوربعد ازاں اس کی لاش پھلیلی نہر سے ملی تھی پولیس نے تفتیش کے بعد علاقے کے نوجوان حسن علی عرف علی کو گرفتار کیا جس نے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے گلی میں کھیلتے ہوئے بچے کو اپنے ساتھ موٹرسائیکل پر بٹھایا اور پھلیلی نہر میںپھینک دیا پولیس نے گرفتار ملزم کو سول کورٹ نمبر4 میں پیش کیا اور ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم علی حسن کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
بچے کا قاتل