حیدرآباد: پولیو مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ہراساں کرنے کی کوشش
حیدرآباد( نامہ نگار) حیدرآباد کے تھانہ مارکیٹ کی حدود میں پولیو مہم میں مصروف لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ہراساں کرنے کا ایک اورواقعہ پیش آگیا۔ تھانہ مارکیٹ کے سامنے سلاوٹ پاڑہ میں نامعلوم افراد نے دولیڈی ہیلتھ ورکرز شازیہ او رشہناز سے ویکسین کیریئر چھین لئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو متاثرہ پولیو ورکرز نے بتایا انہیں کیرئیر واپس مل گیا ہے ۔ مارکیٹ پولیس کے مطابق واقعے کی انٹری روزنامچے میں کرلیا گیا ہے۔ مارکیٹ پولیس کے مطابق واقعے کی انٹری روز نامچے میں کرلی گئی ہے اور پولیو ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ایک روزقابل مارکیٹ ت ہی کی حدود ہیرآبادمیںپولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے تینوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا ۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز/ ہراساں