رائیونڈ مولانا طارق جمیل کا بیان کل بعد نماز ظہر ہوگا‘ ترجمان
رائے ونڈ (نامہ نگار) تبلیغی جماعت کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا خصوصی بیان نماز جمعہ کی بجائے ہفتہ کے دن نماز ظہر کے بعد ہوگا۔قبل ازیں جمعہ کے بعد پروگرام تھا جو کہ تبدیل کیا گیا ہے۔نماز جمعہ کے بعد مولانا محمد اسماعیل کا بیان فائنل ہوا ہے‘ یہ بات مولانا طارق جمیل کے خادم خاص شبیر عثمانی نے رائے ونڈ میڈیا کو بتائی ہے‘ انہوں نے کہا کہ چونکہ مولانا کا بیان سننے کے لئے ہزاروں افراد دور دور سے آتے ہیں اس لئے ان کو زحمت نہ ہو اس لئے یہ بات مشتہر کی جارہی ہے۔