اسلا م آبا د ھر نے سے اظہار یکجہتی ، سنی تحریک آج ملک گیر مظاہرے کر یگی
کراچی ( نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاءسے اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ کوملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ،تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنے کے مطالبات اسلام اور آئین کی روح کے مطابق ہیں ،حکمران مذاکرات کے عمل کو یقینی بنانے کےلئے مثبت کردار ادا کرے ،ختم نبوت ﷺ کا تحفظ ہمارے ایمان اور دین کا معاملہ ہے ،ختم نبوت کے خلاف سازش کرنیوالوں کو بے نقاب کرکے دم لینگے ،دھرنے کے قائدین کارکنان اورتمام عاشقان رسول کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،حق کےلئے ڈٹ جا نا حسینیت ہے ،پرامن رہ کر بھوک وافلاس تمام تر پریشانیوں کو برداشت مذاکرات چاہتے ہیں ،اہلسنت کی کوئی تنظیم، تشدد پر یقین نہیں رکھتیں ،حکومت ہماری امن پسندی اور پالیسی کو کمزوری سے تعبیر نہ کرے ،دین کی سربلندی کےلئے دھرنے کے شرکاءکا کردار مثالی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کےلئے ہم کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے
ثر وت اعجا ز قادری