راجہ امیر زمان کیانی کی وفات پراظہارتعزیت
برسلز: وقار ملک
آزاد کشمیر کی ممتاز سیاسی شخصیت و سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل میر پور راجہ امیر زمان کیانی کو گزشتہ روز کورنٹری کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت۔ برمنگھم لندن مانچسٹر اور یورپ کے دیگر ممالک سے کثیر تعداد میں آپ کے چاہنے والوں نے شرکت کر کے مرحوم کے ساتھ اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار مرحوم راجہ امیر زمان کیانی مڈلینٹ کی مقامی سیاسی سماجی شخصیت راجہ مبارک کیانی کے والد محترم تھے آپ کی وفات پر پاکستان کی اعلیٰ سول فوجی شخصیات نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے راجہ امیر زمان کیانی عرصہ 30 سال سے کورنٹری میں مقیم تھے یہاں قیام کے دوران انہوں نے عوام کی خدمت اور پاکستان آزاد کشمیر کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دیں جو تا زندگی یاد رکھی جائیں گی آپ کی وفات پر سابق لارڈ میئر برمنگھم شفیق شاہ،کورنٹری کرنل کے کیبنٹ کامران خان مسجد کمیٹی کے صدر چوہدری عارف، سابق میئر چوہدری شبیر ممتاز شخصیات مشتاق دین، راجہ شیراز کیانی، حاجی اللہ دتہ چوہدری، راجہ ایاز برمنگھم، راجہ مسعود برمنگھم پاکستان سے وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی پیر صدرالدین راشدی، اوورسیز کمشنر افضال بھٹی، ٹورازم کے ایم ڈی چوہدری غفور، ایم این اے اعجاز الحق، ایم پی اے پنجاب آصف محمود، گلوکار ابرار الحق ایم این اے و چیئر مین کمیٹی، پیر فیض الحسن نے حاجی مبارک کیانی اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حاجی امیر زمان انسانیت کے دوست اور محب وطن شخصیت تھے آپ کی وفات سے ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو کبھی پُر نہ ہو سکے گا آپ نے نوجوان نسل کی تربیت کی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے جدوجہد کی راجہ امیر زمان جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتیں ہیں اس موقع پر راجہ مبارک کیانی نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے والد محترم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے جنازہ میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ وہ والد محترم کے ادھورے مشن کو جاری رکھیں گے۔