ٹیکنو کریٹس پر مشتمل حکومت ملک کیلئے بہتر ثابت ہوگی
بیورو چیف: طاہر منیر طاہر
آل پاکستان مسلم لیگ APMLکے چیئرمین ریٹائرڈ جنرل سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نسلی بنیادوں پر سیاست ہورہی ہے جو ملک و قوم کیلئے خطرناک ہے ہمیں قومی سطح پر ایک ایسی جماعت متعارف کرانے کی ضرورت ہے جو نسلی، زبان اور علاقائیت سے بالا تر ہوکر اس مقصد کیلئے کراچی بہترین جگہ ہے جہاں پاکستان کے تمام حصوں اور نسلوں سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں کراچی میں سیاست کا خلا ہے جسے ہم سیاسی اتحاد کرکے پورا کریں گے جو پاکستان کے مستقبل کیلئے بہتر ثابت ہوگا۔سید پرویز مشرف نے دبئی میں آل پاکستان مسلم لیگ کے نو منتخب عہدیداروں اورمرکزی مجلس عاملہ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ موجودہ حالات سے تین قسم کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ایک یہ کہ موجودہ حکومت کو تحلیل کرکے نئے انتخابات کرائے جائیں۔ دوسرا یہ کہ قومی حکومت تشکیل دی جائے اور تسیرا یہ کہ مارشل لاء لگایا جائے جو فی الحال ممکن نہیں ہے چونکہ فوری انتخابات اور مارشل لاء کے امکانات بہت کم ہے لہذا قومی حکومت قائم ہوسکتی ہے اگر حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو ملاکر بنائی جائے تو اس کا فائدہ مند رہے گی۔
اس اجلاس میں2018میں ہونے والے ممکنہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے APMLکا روڈ میپ تیار کیا گیا۔سیدپرویز مشرف نے پارٹی عہدیداران سے کہا کہ وہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں جلسے کریں اور الیکشن کی تیاری شروع کردیں۔ انہوں نے پارٹی کے انٹرا الیکشن پر بھی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر APMLکے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد امجد اور ا پی ایم ایل الیکشن کمشن کے چیئرمین سید فقیر حسین بخاری اور APMLکے متعدد کارکن بھی موجود تھے۔