سماجی، معاشی ترقی کے منصوبوں میں حکومتی اعانت سے آپریشنز نتائج کو پائیدار بنایا : آرمی چیف
اسلام آباد(سٹااف رپورٹر)دو سو پانچویں کور کمانڈرز کانفرنس گزشتہ روز جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی ،جس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ن کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے خطہ میںسلامتی کے ماحول اور بطور خاص افغانستان ور امریکی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ حالیہ روابط کے تناظر میں ہونے والی پیشرفت کا خصوصی طور پر جائزہ لیا۔ملک کی داخلی سلامتی، انسداد دہشت گردی کے جاری آپریشن بھی اس موقع پر زیر غور آئے۔شرکاء نے کہا کہ پاکستان کا سیکورٹی نظام قومی مفاد کے مطابق اپنے فرائض ادا کرتا رہے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں میں حکومت کی اعانت کے ذریعہ آپریشنز کے حاصل کئے گئے نتائج کو پائیدار بنایاگیا ہے۔ اور بلوچستان میں ان ہی سماجی معاشی ترقی کے اھداف پر توجہ مرکوز رہے گی۔ شرکاء نے شہداء کے لواحقین کی فلاح اور فوج کے داخلی امور پر بھی غور کیا۔