ایم کیو ایم کے سابق ڈپٹی کنوینر ناصر جمال بھی پی ایس پی میں شامل
کراچی (نیوز رپورٹر )ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ڈپٹی کنوینر ناصر جمال پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں،پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے دعوی کیا ہے کہ جمعرات کو مختلف سیاسی جماعتوں کے 900 سے زائد افراد پی ایس پی میں شامل ہوئے ہیں۔تفصیلات کے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینر ناصر جمال جمعرات کی سہہ پہر پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاﺅس پہنچے جہاں انیس قائم خانی نے ان کا استقبال کیا اور صحافیوں سے گفتگو کی۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے کہا کہ بڑی تعدادمیں سیاسی کارکنان کی پی ایس پی میں شمولیت جاری ہے ناصر جمال کے ہمراہ ایم کیو ایم کے 338 کارکنان نے پی ایس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ا نہوں نے دعوی کیا کہ جمعرات کو مختلف جماعتوں کے 912 افراد نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال کی مدت میں دنیابھر میں اسٹریکچرموجودہے مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ پی ایس پی میں آرہے ہیں۔شمولیت کرنیوالوں کے گھروں پر حملے بھی ہوئے لیکن ہمارا مشن جاری ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے صدرنے کہاکہ جب کوئی پی ایس پی میں آتا ہے تو کہاجاتا ہے ڈرائی کلین کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ ناصر جمال کے خلاف اب تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔
انیس قائم خانی