اریٹریا : مظاہرے کے دوران 28 افراد ہلاک
اسمارہ(آئی این پی)اریٹریا میں ایک مظاہرے کے دوران28 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اریٹریا کے دارالحکومت اسمارہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران جھڑپوں میں 28 افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ درجنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔