زکریا یونیورسٹی: تصادم میں ملوث طلبہ تنظیموں کے 64ارکان کیخلاف مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر) الپہ پولیس نے زکریا یونیورسٹی میں تصادم کرنے والے طلبہ تنظیموں کے 64 ارکان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز یونیورسٹی میں پی ایس ایف اور عوامی راج سٹوڈنٹ تنظیموں کے مابین جھگڑا ہوا۔ سیکورٹی گارڈز کو دھکے دئیے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے ریذیڈنٹ آفیسر یونیورسٹی کی درخواست پر برکت‘ احتشام‘ اسد اور حسنین سمیت دونوں طلبہ تنظیموں کے 64 ارکان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔