ن لیگ میں اختلافات کا پراپیگنڈا اپنی موت آپ مر جائیگا: نوازشریف
ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا دامن صاف ہے کسی سازش سے گھبرانے والے نہیں ہیں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں اور عدلیہ کی بالادستی پر یقین رکھتا ہوں اور میں نے اس کا عملی ثبوت بھی دیا ہے جب ملک ترقی کی راہ پر چلنے لگتا ہے سازشیں شروع کردی جاتی ہیں مگر اب سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور ہم عوامی عدالت میں پہلے بھی سرخرو تھے ہمیشہ عوامی عدالت نے ہماے حق میں فیصلہ دیا ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامً آباد میں ایم این اے شاہین شفیق اور ایم پی اے سلطانہ شاہین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ میں اختلافات اور دراڑ کی باتوں کی کوئی حیثیت نہیں یہ محض پروپیگنڈہ ہے جو اپنی موت آپ مر جائے گا اس موقع پر انہوں نے شاہین شفیق اور سلطانہ شاہین کی پارٹی کے لئے کاوشوں کو خوب سراہا اور کہا کہ آپ پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں اس موقع پر شاہین شفیق اور سلطانہ شاہین نے میاں نواز شریف کو دورہ ملتان کی دعوت دی جس پر انہوں نے کہا کہ جلد ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کا دورہ کروں گا کارکنان سے ملاقاتیں اور کنونشنز سے خطاب کروں گا۔