بھارت : پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا
نئی دہلی (آن لائن)بھارتی ریاست حیدر آباد میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حیات نگر سے پولیس نے احمداور ویتکاتیاہ نامی دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن سے 60 ڈیٹونیٹرز ‘ چوبیس گیلاٹیسن سٹکس اور بیس میٹر تار برآمد ہوئی ہے ۔