دینا واڈیا کے انتقال کی خبر پورے ملک میں افسوس کے ساتھ سنی گئی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم کی صاحبزادی وینا واڈیا کے انتقال کی خبر کراچی سمیت پورے ملک میں افسوس کی ساتھ سنی گئی اور پورے شہر میں موضوع بحث بن گئی۔ دینا واڈیا 2004 میں پاکستان آئی تھیں اس موقع پر انہوں نے مزار قائد اعظم پرحاضری بھی دی تھی۔ کراچی کے لوگوں کو دینا واڈیا میں ان کے والد کی جھلک دکھائی دیتی تھی ان کا بات کرنے کا انداز بھی قائداعظم جیسا تھا۔ وہ قائداعظم کی اکلوتی صاحبزادی تھیں۔
دینا واڈیا