نوازشریف اور وزیراعظم میں اختلافات کی افواہیں بے بنیاد ہیں: جاوید علی شاہ
شجاع آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید جاوید علی شاہ نے ٹیلی فون پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں پارٹی ہیڈز کی مشاورت مکمل ہوچکی ہے اور اگلے الیکشن میں مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ متحد اور بھرپور انداز میں حصہ لے گی اور کامیابیاں حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اورنواز شریف کے درمیان اختلافات کی تمام افواہیں غلط ہیں۔ وزیر اعظم کو نواز شریف اور شہباز شریف کی مکمل حمائت اور سرپرستی حاصل ہے۔