کراچی میں فائرنگ،2افراد ہلاک ایک زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوںمیں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاﺅن کے علاقے نواب کالونی میں ایک شخص کو تشدد اور سر پر وزنی چیز کے وار کرکے ہلاک کردیا گیا ۔مقتول کی لاش الحریم مسجد کے قریب سے ملی جس کی شناخت53 سالہ محمد طارق ولد شیر علی کے نام سے ہوئی جب کہ پولیس نے واقعے کے بارے میں تفتیش شروع کردی ہے۔ ادھر اورنگی ٹاﺅن کے علاقے فرید کالونی میں مسلح افراد نے ایک شخص 30 سالہ نبیل احمد ولد مقبول کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے جب کہ بلدیہ کے علاقے داﺅد گوٹھ میں اولیاءمسجد کے نزدیک فائرنگ سے ایک شخص 60 سالہ فضل کریم زخمی ہوگیا۔
کراچی فائرنگ/2ہلاک