فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز زکریا یونیورسٹی میں جدید تحقیقی پراجیکٹ کاافتتاح
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں SUNAR فنڈڈ جدید تحقیقی پراجیکٹ کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کیا۔ اس موقعہ پر وائس چانسلر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس پراجیکٹ کے ابتدائی مراحل کا بغورجائزہ لیتے ہوئے فیکلٹی کی اس کاوش کی تعریف کی نیز پراجیکٹ کو جیتنے پر ڈاکٹر فہمیدہ کو مبارک باد دی اور ساتھ ہی ساتھ اس بات پر زور دیا کہ ایسے پراجیکٹ کی تکمیل پر روایتی انداز سے ماہی گیری سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں تک اس جدید تکنیک انوائر منٹلی کنٹرولڈ فش فارمنگ کو پہنچایا جائے۔ ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعوداختر نے کہا کہ یہ پراجیکٹ قومی اور بین الاقوامی سطح پر علم و تحقیق کے اندر ماہی گیری کے شعبہ میں ایک مثبت قدم ہے اور اس فیکلٹی بلکہ یونیورسٹی کی پہچان میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا ۔ڈاکٹر فہمیدہ نے کہاکہ وائس چانسلر کے دورہ کے بعد امید ہے کہ اس پراجیکٹ کو بڑے پیمانے پر چلانے کے لیے منظوری دے دی جائے گی۔