3ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال کے سکیورٹی گارڈز نے ہڑتال کر دی‘ احتجاجی مظاہرہ
خانیوال ( خبرنگار+نمائندہ نوائے وقت) خانیوال ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز نے تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا گارڈز کا کہنا ھے کہ وہ غربت کے باعث سکیورٹی گارڈ کی ملازمت کرتے ھیں مگر تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ان کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ھیں اور جب تک تنخواہیں نہیں ملیں گی کام نہیں کریں گے دوسری جانب ایم۔ایس۔ڈاکٹر علی اطہر کا کہنا ہے کہ گارڈز کو تنخواہیں دینا ٹھیکیدار کا کام ہے۔