ملتان میں سکولز کا انرولمنٹ ہدف پورا نہ ہو سکا‘ اعلیٰ حکام کااظہار برہمی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ستمبرکے سکولز کاانرولمنٹ کا مجموعی ہدف تاحال پورا نہ ہو سکا ۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کی طرف سے انرولمنٹ کا تمام اضلاع کو ہدف دیا گیا تھا جو ملتان میں مجموعی طور پر تاحال پورا نہیں ہو سکا۔ اس سلسلے میں اعلی ٰ حکام برہمی کا اظہار بھی کر چکے ہیں ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان رئیس احمد نے سکولز سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ انرولمنٹ کے میں کمی بیشی جلددور کرلی جائے۔وہ گزشتہ روز گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول میں افسران تعلیم اور گرلز و بوائز ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز کے سربراہان کی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔