آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر ہوگی: اسحاق خاکوانی
ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خاکوانی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر ہو گی۔ پی ٹی آئی میں لوگوں کی شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اب معروثی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے جلسوں کے لئے ان جگہوں کا انتخاب کیا جو جوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے ہیں تاکہ وہاں بھی عمران خان کا پیغام پہنچے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری ندیم قریشی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ سے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الزام ثابت ہونے کے باوجود بھی اسحاق ڈار وزارت کو چمٹے ہوئے ہیں یہی لوگ ملک دشمن ہیں۔ آئندہ الیکشن میں عوام لندن والوں کے بجائے پاکستان میں رہنے والوں کو ووٹ دیں۔ تقریب سے سٹی صدر خالد خاکوانی نے کہا کہ لوٹی ہوئی دولت واپس آنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ تقریب سے حکیم الدین قریشی‘ اعظم خاکوانی‘ طاہر حمید قریشی‘ صادق قریشی‘ فہیم شجرا‘ دانش کان‘ جمیل قریشی‘ سجاول ملک حشمت کھوکھر‘ سلیم بھٹہ‘ چودھری محمود نے بھی خطاب کیا۔