;بھارتی نیوی کا پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی پر حملہ
ٹھٹھہ (بیورو رپورٹ) بھارت کے نیول فورس کا پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیروں کی کشتی پر حملہ متعدد ماہی گیروں نے سمندر میں چھلانگ لگا کر جان بچائی جب کہ ایک ماہی گیر کو کشتی سمیت بھارت کے نیول فورس نے گرفتار کرکے بھارت لے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل جاتی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر اپنی کشتی میںپاکستانی سمندری حدود خرامی دوڑ میںمچھلی کا شکار کررہے تھے تو اچانک بھارت کے نیول فورس نے ان کی کشتی کو گھیرے میں لے کر حملہ کردیا نتیجے میں کشتی میں سوار متعدد ماہی گیروں نے کھلے سمندر میں چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔ جب کہ ایک ماہی گیر سراج ولد ارایم ملاح کو لاکھوں روپے مالیت کی کشتی ، شکار کی گئی مچھلی اور جال و دیگر سامان سمیت گرفتار کرکے بھارت لے گئے ہیں۔
بھارتی نیول/ حملہ