دعوت تبلیغ امر بالمعروف و نہی عن المنکر اسلام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس پر اسلام کی کامیابی کا انحصار ہے امیر جماعت مولانا حاجی عبد الواہاب
رائےونڈ (نامہ نگار)سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائےونڈ میں بعد نماز عصر امیر جماعت مولانا حاجی عبد الواہاب کے بیان سے شروع ہوگیا۔ تبلیغی اجتماع میں پاکستان سمیت دنیابھر سے مسلمان تزکیہ نفس کے لیے رائےونڈ پنڈال میںجمع ہیں۔ حاجی عبدالوہاب نے اپنے افتتاحی بیان میں کہا کہ دعوت تبلیغ امر بالمعروف و نہی عن المنکر اسلام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس پر اسلام کی کامیابی کا انحصار ہے آج کے دور میں اس کی اشد ضرورت ہے، دعوت تبلیغ کا فلسفہ بھی یہی ہے،اللہ کے احکامات کو دوسروں تک پہنچائیں، یہ کام اللہ رب العزت نے نبیوں کے ذمہ لگایا جنہوں نے اس کام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داری پوری کی، سوا لاکھ انبیاءکو دنیا میں معبوث فرماکر انسانیت کی بھلائی کا معاملہ کیا، ہر کلمہ گو کے دل میں تڑپ پیداکرکے کلمہ حق کی دعوت کو ہربنی نوع انسان تک پہنچانا اب ہمارے ذمہ ہے، نبی آخرالزمانﷺ کے بعد رب کے کسی نبی نے نہیں آنا، اس اہم کام کی ذمہ داری پوری کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے، جہنم سے نجات اور جنت کی کنجی حاصل کرنے کا واحد ر استہ تبلیغ ہے، دعوت تبلیغ کے کام کے لئے دنیا کے ہر کونے کونے میں پھیل کر دعوت و تبلیغ کی محنت کرنا ہوگی اور رات کے اندھیرے میں اٹھ کر اس محنت کی کامیابی کے لیے اللہ سے رو رو کر دعائیں کرنا ہوں گی، امت کی بھلائی کے لیے اپنا مال وجان اور وقت لگانا صدقہ جاریہ اور اس میں ہم سب کی بھلائی اور نجات ہے، اس نیک کام کو کرنے والے آخر ت میں بہت اجر پائیں گے اور جنت میں ان کا مقام ہوگا، اس نیک کام میں بہت سی رکاوٹیں اور شیطان راستہ روکنے کی ہرممکن کوشش کرنا ہے لیکن اللہ کی رضا کے لیے آگے بڑھتے رہو اور صبر وتحمل اور استقامت سے اس کارخیر کا حصہ بنے رہیں، تبلیغی مرکز رائےونڈ کے استاد مولانا جمیل الرحمن نے کہا اسلامی شعائر کے مطابق زندگی گزارنے میں ہی دنیا اور آخرت کی کامیابیاں ہیں ،تبلیغی مشن انسانیت کی بھلائی کےلئے ہے۔
رائیونڈ/ اجتماع