چہلم امام حسینؓ اور عرس داتا صاحب کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس، مذہبی رہنمائوں کی شرکت
لاہور(خبر نگار)حضرت داتا گنج بخش کے عرس اور چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی سی لاہورسمیر احمد سیدنے کی ۔اجلاس میںمختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے گی۔